بغداد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ان کے وفد کی عراق آمد پرعراقی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر چیئرمین عامر الفائز نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔بعد ازاں ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ اور وفد نے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں تعمیر نو اور ترقی کے نئے دور کے آغاز پر مبارک باد پیش کی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عراقی پارلیمان کے اسپیکر کو سینٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ بغداد میں الشیخ عبد القادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی ۔چیئرمین سینیٹ کو دربار کے مختلف حصوں کی زیارت کروائی گئی اور تبرکات پیش کئے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے دعائیں مانگیں۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی عرق کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں عراق میں اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔