لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان یا پی ٹی آئی کیخلاف جانا کسی بھی سیاسی جماعت کےلیے سیاسی موت سے کم نہیں۔ اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ ضرور لیں گے، اپوزیشن کے کہنے پر نہیں جب ضرورت ہوئی وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان یا پی ٹی آئی کیخلاف جانا کسی بھی سیاسی جماعت کےلیے سیاسی موت سےکم نہیں، وفاق کی ساری توانائیاں جھوٹے مقدمات قائم کرنے کیلئے ہیں، ملکی مسائل کا واحد حل نئے الیکشن ہیں۔