لاڑکانہ(رپورٹ محمد عاشق پٹھان ) لاڑکانہ کی اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین نے شہر میں سبزیوں اور دیگر عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مچھلی مارکیٹ میں مختلف دکانداروں اور ٹھیلوں والوں سے نرخ معلوم کرکے اضافی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کریانہ دکانداروں پر 8 ہزار روپے، مچھلی کے دکانداروں پر 4 ہزار جبکہ دودھ اور دہی فروخت کرنے والے دکانداروں پر ایک ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا اور انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سبزی، مچھلی، دودھ، دہی سمیت دیگر اشیائے طئے شدہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بناکر واضح جگہوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو اشیا کی قیمتوں کے بارے میں معلومات مل سکیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شہر کے پاکستانی چوک میں حلیم کی دکان پر پہنچی جہاں انہوں نے 25 روپے فی روٹی فروخت کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکاندار کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو سستے داموں روٹی فروخت کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین نے بتایا کہ مچھلی منڈی کے علاقے میں سبزی، مچھلی، دودھ، ڈیری اور کریانہ کی دکانوں پر چھاپے مار کر ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے 25 دکانداروں کو 18 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیاء فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔