سماہنی (نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر کے علاقے سماہنی کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں درجنوں دیوہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق جنڈی چونترہ،کالچھ،خضر نگر، ٹورسٹ ریسٹ ہاوس اور فیملی پارک سے ملحقہ جنگل کوآگ نے لپیٹ میں لے لیا، درجنوں دیوہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں درخت گرنے سے بجلی کا ٹرانسفارمر بھی زمین پر آگرا جس کے بعد بجلی کا نظام معطل ہوکر رہ گیا ہے۔بھمبر کی مرکزی شاہراہ پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا جبکہ وادی سماہنی میں جاری آتشزدگی سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں درخت زمین بوس ہوچکے ہیں۔