اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) شریف فیملی نے جنیوا دورے کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف ،مریم نواز اورخاندان کے دیگر افراد کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا اور کہا کہ مریم نواز ،نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد نے جنیوا نجی دورے کے اخراجات خود برداشت کیے ہیں،مریم نواز کی سرجری کے بعد نواز شریف بھی اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے،ذرائع شریف فیملی نے مزید بتایا کہ مریم نواز کے علاج پر کتنے اخراجات آئے یہ ہمارے خاندان کا نجی معاملہ ہے،مریم نواز یا نواز شریف کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تو وہ کیوں سرکاری اخراجات کرینگے،نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادگان اور مریم نواز کی بیٹی ہیں،حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی کانفرنس میں اپنے خرچ پر شریک ہیں جبکہ وفد کے باقی اراکین وزارت خارجہ کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اخراجات کرینگے۔