کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے پہلے روٹ کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ روٹ پر الیکٹرک بس سروس کا فوری طور پر آغازِ کیا جائے ، یہ ہدایات انہوں نے پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس کی نئی بسوں کی خریداری اور کراچی میں مزید روٹس پر بسیں چلانے پر غور و خوض کیا گیا ، جبکہ الیکٹرک بس سروس کے روٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کی مزید بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے اور ہدایا ت جا ری کیں کہ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے ۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کو عوام میں بے پناہ پذیرائی ہوئی ہے اور شہری مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی ایس صہیب شفیق ، آپریشن منیجر عبدالشکور آرائیں ، ای ڈی لیگل ایس ایم ٹی بشیر احمد ودیگر نے شرکت کی۔