کراچی(نمائندہ خصوصی) ماری پیٹرولیم نے سندھ میں سال کا پہلا گیس ذخیرہ دریافت کرلیا۔نئے سال کا پہلا گیس ذخیرہ ماری پیٹرولیم نے سندھ میں دریافت کرلیا ہے، گزشتہ ماہ ایک ہی ہفتے میں سندھ میں دو گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے۔او جی ڈی سی کے مطابق ماری پیٹرولیم نے تیل وگیس کی تلاش کیلئے نومبر 2022 میں کنویں کی کھدائی شروع کی تھی، اور ایک ہزار 15 میٹر گہرائی پر کنویں سے گیس کا ذخیرہ ملا ہے۔او جی ڈی سی نے بتایا کہ دریافت ہونے والے کنویں سے 51 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی، ماری پیٹرولیم نے شیئر ہولڈرز کو کامیاب دریافت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔