کراچی(نمائندہ خصوصی)
أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے ایک نماٸندہ وفد نے ڈی أٸ جی ساوتھ زون عرفان بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد کی قیدت چیرمین أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی نے کی۔ دیگر نماٸندگان میں جنرل سیکرٹری محمد احمد شمسی۔صدر زاہد امین۔سینیر واٸس چیرمین یعقوب بالی۔جواٸنٹ سیکرٹری زبیر علی خان۔ اسلم پرویز۔ عاطف شیخ۔عدنان ملک۔اصغر موراوالا۔ شاہیر اصغر قریشی۔الیاس مغل اور چوہدری عبدالغفور شامل تھے۔وفد نے امن و امان کے حوالے سے موجودہ صورتحال تاجروں کے مساٸل کے حوالے سے ڈی أٸ جی صاحب کو گاہ کیا اور امن و امان کی بہتری اور بڑھتے ہوۓ اسٹریٹ کراٸمز پر قابو پانے کے لۓ تجاویز پیش کیں۔
ان میں مارکیٹ می لگے کیمروں کا پولیس کنٹرول روم سے لنک اور مزید کیمروں کی تنصیب۔تاجروں۔ کمیونٹی کے پولیس سے بہتر رابطوں کے زریعہ کراٸم کنٹرول۔ شہر میں کچرا چننے کے بہانے چوبیس گھنٹے أزادانہ گھومنے والے کرمنلز کے خلاف کاراواٸ اور ان کا ڈیٹا مرتب کرنا ۔ ڈولفن فورس کی کارکردگی۔۔اچانک موثر اسنیپ چیکنگ کے اقدامات کرکے جراٸم پر قابو پانے کی تجاویز پیش کیں۔وفد کو ساوتھ زون پولیس کنٹرول روم کا دورہ کرایا گیا اور پولیس کی جانب سے کراٸم کنٹرول کی حکمت عملی پر بات چیت ہوٸ جسے وفد نے سراہا۔
پولیس کی جانب سے تاجروں کے تعاون اور مربوط حکمت عملی کے زریعہ جراٸم کے خاتمہ کا عزم کیا گیا۔