لاہور( نمائندہ خصوصی )
لاہور میں تین روزہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ۔ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی بڑی تعداد ایکسپو کا حصہ ہے۔سعودی فن ٹیک کمپنی ” ہالہ” نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
فیوچر ٹیک فیسٹ 2023کامیلہ لاہور ایکسپو سینٹر میں سج گیاہے۔ غیر ملکی کمپنیوں کے 100سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں فیسٹیول میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ڈیجیٹل آرٹ ، ڈیجیٹل بینکنگ اور ویب تھری ٹیکنالوجی سے متعلق اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں نت نئی ایجادات پیش کی گئیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سعودی کمپنیوں کو بھی ٹیکنالوجی فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ سعودی فن ٹیک کمپنی حالہ، پہلی مرتبہ فیوچر ٹیکنالوجی فیسٹیول کا حصہ بنی ہے اور ملک میں کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے پرجوش ہے۔حالہ کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں گے فیسٹیول میں کاروباری افراد ، پالیسی ساز، سرمایہ کاربڑی تعداد میں شریک ہیں جو ٹیکنالوجی کے حوالے سے موجودہ دور کے اہم ترین پہلوؤں اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔