کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آج کل چاروں طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے،انشا اللہ ملک مشکلات سے نکلے گا اور پھلے پھولے گا۔ اسد عمر نے کنونشن کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں عمران خان کے علاوہ کسی کا ووٹ نہیں، 2023 الیکشن کا سال ہے، تینوں کا الگ شکار کرنے کے بجائے ایک ساتھ شکار کریں گے، بلے کے ڈر سے اکٹھے ہونے والوں کا ایک ساتھ شکار کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک پر چور مسلط ہیں، ملک کو لوٹا جا رہا ہے، عمران خان چند ماہ بعد دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، 15 جنوری کو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، اس بار سندھ میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی، میئر کراچی پی ٹی آئی کا ہو گا۔ اسد عمر نے کہا عوام اب بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں کریں گے، یہ لوگ مل جائیں تو اچھا ہے شکار کرنے میں آسانی ہو گی، پاکستان کے فیصلے صرف عوام کریں گے، کراچی میں بھی تحریک انصاف کی فتح ہو گی، 90 فیصد ریونیو دینے والے کراچی کو حقوق نہیں مل رہے۔