لاہور( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اورمولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو کی گئی ۔ عبد الغفور حیدر نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا۔ انہوںنے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھا ﺅکا ہے ۔