کراچی(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک گیر لیبر کنونشن کا آرٹس کونسل میں انعقاد کیا گیا۔ جس کا اہتمام پیپلز لیبر بیورو کراچی نے کیا تھا۔ لیبر یونینز، ٹریڈ یونینز، سی بی اے ، محنت کش نمائندوں سندھ ، کے پی کے ، باجوڑ اور مختلف ملک کے نمائندوں کی محنت کش کنونشن آرٹس کونسل حسینہ معین ہال میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل ، ای او آئی بی ، مختلف اداروں اور پرائیوٹ سیکٹر میں 25ہزار کم سے کم اجرت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرائیں گے۔ قائد عوام نے جن اداروں کی داغ بیل ڈالی ان اداروں کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ سی بی اے کو نظر انداز کرنے والے اداروں میں پیپلز لیبر بیورو کا کردار ادا ہوگا۔ ساجد حسین طوری وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی نے کہا کہ بلاول بھٹو محنت کشوں کو ہر وہ حق دینا چاہتے ہیں جو انکے نا نا کا مشن تھا۔ جو انکی والدہ کا ویژن تھا اور سندھ میں اس حوالے سے سب سے زیادہ قانون سازی کی گئی ہے۔ جس پر عمل کے لئے کوئی راستہ نہیں چھوڑیں گے۔ سندھ پیپلزلیبر بیورو کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ مزدوروں کے لئے جو کردار ذولفقار علی بھٹو نے ادا کیا ۔ چھ سالہ دور حکومت میں وہ کام کردیئے جسکی کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ہر محنت کش کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پچیس ہزار کم ازکم اجرت کی صرف بات نہیں کی اس پر ورکنگ بھی کی ہے اور سعید غنی وزیر محنت اس پر بہت کام کر رہے ہیں ۔