لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری گھر نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے تمام مطالبات منوا لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو5 پنجاب میں وزارتیں، 2 مشیر اور 2 معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے ملیں گے۔ن لیگ اور پی پی نے پنجاب میں ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کرلیاذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کو محکمہ انہار اور محکمہ زراعت کی وزارتیں دے دی گئی ہیں، 10 سے زائد وزرا اسی ہفتے حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کے درمیان اسپیکر پرویز الٰہی کو آئینی طریقہ کار سے ہٹانے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی ن لیگ کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لیے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو فری ہینڈ دے دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار دستبردار کرائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔