جنیوا( نیٹ نیوز)
مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے گلے کےگلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا آپریشن کردیا گیا۔فیملی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، ان کے گلے کےگلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف اور مریم نواز جنیوا پہنچے تھے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔