اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پریمیئم برانڈ گھی ڈالڈا کی قیمت میں 12روپے فی کلو کی کمی کردی ہے ،1کلو گھی کا پاﺅچ 512کی بجائے 500روپے میں دستیاب ہوگا،دیگر اشیاءپر بھی سبسڈی جاری ہے۔کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈالڈا گھی کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے نئی قیمتوں کے مطابق ڈالڈا گھی کا ایک کلو کا پاﺅچ اب سٹورز پر 512کی بجائے500روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 5کلو کاٹن پیک 2580روپے کی بجائے 2530روپے میں دستیاب ہوگا ترجمان کے مطابق سبسڈائزڈ اشیاءکے علاوہ دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے کوئی شرائط لاگو نہیں اور نہ ہی کسی پاس ورڈ کی ضرورت ہے۔صرف ٹارگٹڈ سبسڈی والے صارفین ( بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارفین ) 5566پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرینگے اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کرینگے اور مستحق صارفین کو سبسڈی صرف آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر دی جارہی ہے ترجمان کے مطابق سبسڈائزڈ اشیاءکے علاوہ دیگر معیاری برانڈز کی سینکڑوں اشیاءبھی مارکیٹ کے مقابلے میں کافی سستی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔