لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے عہدےداروں کی کارکردگی پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تنظیمی قیادت کی سخت سرزنش کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے عہدےداروں کی جانب سے لبرٹی کے جلسے میں بھی کارکنوں اور عوام کو متحرک نہ کرنا عمران خان کی ناراضی کا باعث بنا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس ایف کو آزادانہ کام کرنے سے روکنے کی بھی شکایات ہیں جس پر عمرانخان نے ناراضی کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ آئی ایس ایف اپنے معاملات پر تنظیمی قیادت کو جوابدہ ہو گی، الیکشن کراﺅملک بچاﺅمہم کو تیز کیا جائے گا۔عمران خاننے ہدایت کی ہے کہ عوام تک امپورٹڈ حکومت کی کارکردگی اور رجیم چینج کی حقیقت پہنچائی جائے۔