کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 31 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت201 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے۔ ادھر انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی دیکھی اور نئی قیمت 202 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔