لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سنئر نائب صدرمریم نواز شریف نے چیف آرگنائزر بننے کے بعد پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز شریف ن لیگ کی چیف آرگنائزر کے طور پر تمام پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کو دیکھ کر اہم فیصلے کریں گی۔ مریم نواز کی جانب سے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اہم تبدیلیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، مریم نواز کا رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔