لاہور( کرائم رپورٹر )سائبر کرائم سرکل لاھور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زین اقبال کو گرفتار کر لیا۔ملزم انسٹاگرام پر جعلی اکاونٹ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور پیغامات گھر والوں کو بھیج کر بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ذرائعکے مطابق
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل سے متعلقہ سوشل میڈیا اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے موبائل فون کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔مزید تفتیش جاری ہے۔