کراچی( کامرس رپورٹر )
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ) ایس ایس جی سی (اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ )ایف ایف بی ایل( کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے 4 جنوری 2023 کو گیس کی فراہمی کے معاہدے (جی ایس اے ) کے تیسرے ضمیمہ پر سوئی سدرن کے ہیڈ آفس کراچی میں دستخط کیے.ایم ڈی، ایف ایف بی ایل، عارف الرحمن اور ایم ڈی، ایس ایس جی سی، عمران منیار نے دونوں اداروں کی جانب سے گیس کی فروخت کے معاہدے) جی ایس اے( پر دستخط کیے. اس موقع پر دونوں کمپنیوں کے سینئر حکام بھی موجود تھے.معاہدے کے تحت کراچی میں ایف ایف بی ایل پلانٹ کو فیڈ اسٹاک کے مقصد کے لیے 68 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کے لیے فریقین کے درمیان جی ایس اے کی 31 دسمبر 2025 تک تجدید کردی گئی ہے. گیس کی فراہمی "جیسے اور جب دستیاب ہو” کی بنیاد پر ہے.حکومت پاکستان کی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پہلے ہی مطلوبہ گیس مختص کرنے کی منظوری دے دی تھی. واضح رہے کہ فریقین کے درمیان اصولی معاہدہ 17 دسمبر 1995 کو عمل میں آیا تھا.