اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرام درانی نے سینئر اینکر پرسن مشعال بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ مشعال بخاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہواہے ۔ مرحومہ کی میڈیا کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر نے منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مشعال بخاری مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)