کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب رپورٹ نےعمران خان کے جھوٹے دعوؤں کی قلعئی کھول کر رکھ دی، عمران خان کی اپنی حکومت کے ادارے نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا ۔وزیر اطلاعات سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ نے بتا دیا کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں ، انہیں گولی اور دھات کے ٹکڑے لگے ، رپورٹ نے یہ بھی واضح کردیا کہ پی ٹی آئی کارکن معظم کنٹینر سے آنے والی گولی سے جانبحق ہوا ، صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان دھات کے ٹکڑے لگنے سے 2 ماہ سے زمان پارک میں بند ہے ، عمران خان کی بہادری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ، یہ ڈرپوک شخص کنٹینر پر چڑھ کر معصوم پاکستانیوں کو بڑھکاتا رہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ معمولی خراش کے ڈر سے پنجاب حکومت کے خزانے کے منہ زمان پارک کی سیکیورٹی کے لیے کھول دیئے گئے ، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل کا پرچہ عمران خان اور ان حواریوں پر کٹنا چاہیے ،