اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملک بوستان نے وزیر خزانہ کو ہنڈی حوالہ کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تجویز دی ہے ،جس پر وزیر خزانہ نے ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کا وعدہ بھی کیا ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک جا کر اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر اکٹھے کرکے حکومت کو دیں گے، ڈالر کے ریٹ کم کرنے کے لیے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائےگی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔