کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں درج ایک اور کمپنی نے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا، لیسٹڈ کمپنی نے پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط پلانٹ کی بندش کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پلانٹ بند کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کے ایس بی کا یہ پلانٹ حسن ابدال میں قائم ہے، جسے بند کردیا گیا ہے۔ یہ پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا ہے۔کے ایس بی دنیا بھر میں اعلی معیار کے پمپس بناتے ہیں۔ کے ایس بی سیال کیمیکلز، پانی، بلڈنگ کیمیکلز، کان کنی، توانائی و دیگر صنعتوں کے لیے پمپس اور والوز بناتی ہے۔