اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سیلاب سے متاثرہ پولیو ورکرز میں امدادی چیک تقسیم کیے ۔اس موقع پر وفاقی قومی صحت وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 12500 پولیو ورکرز میں امدادی چیکس تقسیم کیے جارھے ہیں،عبدالقادر پٹیل نے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کو آرڈینیٹرز کو چیکس دئیے،انہوںنے کہاکہ ملک بھر کے پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں – 2023 میں وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے تھے پولیو ورکرز نے ہمیشہ کی طرح اپنی ڈیوٹی سے بڑھ کر پاکستان کی خدمت کی ہے۔ پولیو ورکرز پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔شدید سردی میں سیلاب سے متاثرہ ورکرز کے گھروں کی تعمیر نو بہت ضروری ہے۔اس موقع کوارڈینیٹر پولیو پروگرام نے کہا کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ فرنٹ لائن ورکرز ہیں،پولیو کا عملہ صحت سہولیات کی فراہمی میں سب سے آگے ہوتا ہے۔سیلاب سے متاثرہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو 250 ملین روپے دیے جائیں گے۔