اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کیا بندہ ہے؟ عید ،شب رات کی تمیز نہ ہی ،نئے سال کا کوئی خیال؟ دعا اور نہ ہی کبھی خیر کا کوئی کلمہ؟ ۔اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ نہیں، نہ کسی کے غم کا خیال نہ کسی کی خوشی کا احساس،جسے دوسروں کی خوشی میں خوشی اور غم میں دکھ بانٹنا نہ آتا ہو وہ بائیس کروڑ عوام کا کیا سوچتا؟۔ دریں اثناءایک اور ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ نیا سال مبارک ہو۔انہوںنے کہاکہ خدا کرے 2023 مسائل کی ستائی انسانیت کے زخموں پر مرہم ثابت ہو،مہنگائی، دہشت گردی۔ ظلم وناانصافی، جھوٹ اور نفرت سے نجات ہو،۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ خوشی، ترقی اور خوشحالی کی نوید بہار ہو،نوجوانوں کو خوابوں کی منزل ملے، ٹوٹے دل جڑ جائیں، بیمار صحت پائیں، بدامنی ختم اور امن کا فروغ ہو۔ آمین۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 2022”بیک وقت بہترین اور بدترین تھا“،ذاتی مفاد میں گ±ندھی ایک سازش کے ذریعے بہترین معاشی کارکردگی دکھانےوالی حکومت کو ہٹایا گیا اور پاکستان کومجرموں کےایک گروہ کے حوالےکر دیا گیا،اس گروہ نے معیشت زمیں بوس کی،خود کو این آر او ٹو دیا