کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر پنجا ب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاو¿س لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،بین الصوبائی ہم آہنگی،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں صوبے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر رہا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے گورنر سندھ کی کوشش لائق تحسین ہے۔