اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم کٹا بچاﺅ پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال وزیراعظم کٹا بچاو¿ پروگرام کے لیے 18 کروڑ 88 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔نئے مالی سال میں کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لیے 12 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لیے 12کروڑ 99 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کےلئے 5 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال بھی اس پروگرام کے لیے 5 کروڑ روپے ہی رکھے گئے تھے۔نئے مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے13 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ جاری مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے 10 کروڑ 72لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔آئندہ مالی سال چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے27 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے 52 کروڑ 74لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔