کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ آنے والا سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہوگا۔اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ ہمارے ملک کے عوام نے بڑے دکھ جھیلے ہیں کووڈ 18 کے بعد کورونا نے ملک کی معیشت کو بے تہاشا نقصان پہنچایا مگر کووڈ 18 نے ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ ملک کے خارجہ امور کو بھی تباہ کردیا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہم نے دہشت گردوں کا صفایا کرکے سوات میں دوبارہ قومی پر سر بلند کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیئے انتہائی تکلیف دہ بات خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گرد ہمارے بچوں سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شہید کر رہے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا فلسفہ سچ ثابت ہوا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ صرف جمہوریت ہی کر سکتی ہے ،یہ ہمارا وعدہ ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کرکے اپنی دھرتی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور آنے والے نسلوں کو ہر طرح کے خوف سے پاک معاشرہ دینگے ۔ سابق صدر نے کہا کہ حالیہ سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آیا سندھ میں کئی ہفتوں تک آسمان پانی برساتا رہا جبکہ بلوچستان میں ہونے والی بارش نے سیلاب کا رخ اختیار کر کے پورے سندھ کو دریا میں تبدیل کر دیا تھا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی ہماری بنیادی ترجیح ہے ان کے چہروں پر مسکراہٹ ہمارا مشن ہے انشااللہ وہ دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہوں گے اور اپنی زمینوں کو آباد کرینگے ۔آصف علی زرداری نے کہا وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی مختصر مدت میں عالمی دنیا میں پاکستان کی ساکھ قائم کی ہے ، عالمی دنیا بلاول بھٹو زرداری کی بات بھی سن رہی ہے اور ان کے موقف کی تائید بھی کر رہی جو پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ نئے سال کی خوشی کے موقع پر اپنی دعاو¿ں میںبارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے، آصف زرداری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ 2023 ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا ۔