کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان رپورٹرز فورم (انٹرنیشنل)کے صدر میاں طارق جاوید ‘جنرل سیکریٹری انفاس کھو کھر’جوائنٹ سیکریٹری فیصل چوہدری’سیکریٹری انفارمیشن محمد عبداللہ واراکین مجلس عاملہ نے روزنامہ جنگ کراچی کے ڈپٹی ایڈیٹر و ایڈیٹوریل بورڈ کے ہیڈ مدثر مرزا کے انتقال پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ انکی صحافتی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا اور ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا۔ پی أر ایف کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ مدثر مرزا جیسی ہستیاں کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں۔أج مدثر مرزا ہم میں موجود نہیں تاہم چار دہائیاں ایک ہی اخبار سے وابستہ رہ کر جو خدمات انجام دیں وہ ایک سنہرا باب ہے۔صدر پی أر ایف میاں طارق جاوید نے کہا کہ مجھے مدثر مرزا کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ان سے بہت کچھ سیکھا ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو صحافت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیتے ہیں اور پھر ساری زندگی مقدس پیشے کے لئے وقف کردیتے ہیں۔مدثر مرزا کی صحافت کے لئے دی گئیں قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان رپورٹرز فورم ٹیم مرحوم کے ورثاء سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔رب العالمین سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ۔أمین