گوادر(نمائندہ خصوصی )
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع گوادر محمد سیمع اللہ نے اپنے ایک پریس ریلیز کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کیلئے ضلع گوادر کے طول و عرض میں 62 اشاعتی مراکز قائم کیئے ہیں جہاں متعلقہ علاقوں کی انتخابی فہرستوں کے مسودہ جات موجود ہیں. عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کے وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر کا دورہ کرکے اپنے اور اہل خانہ کے ناموں کا بطور ووٹر درست بلاک میں اندراج کو یقینی بنائیں۔ نام کے اندراج کیلئے فارم 15 استعمال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کسی ووٹر پر اعتراض کیلئے فارم 16 اور ووٹر کے کوائف میں درستگی کے لئے فارم 17 استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ووٹرز کی سہولت کے لئے ضلع گوادر میں62 ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ جو کہ ہفتہ اور اتوار سمیت 19 جون تک کھلے رہیں گے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر قریبی ڈسپلے سینٹر کا دورہ کریں اور فہرستیں ملاحظہ کریں ۔ علاوہ ازیں مزید معلومات کے لئے ضلع گوادر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر اس ٹیلی فون 0864211055 پر رابطہ کریں