کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی میں چھ سیکٹر میں قبضوں کا معاملہ،ایس ایچ او سرجانی اراضی واگزار کرانےمیں رکاوٹ بن گئےـ کے ڈی اے کا عملہ سرجانی تھانے کے باہر نفری کیلئے انتظارکے بعد بغیر کارروائی واپس چلے گیاتفصیلات کےمطابق سرجانی کے چھ سیکٹرز میں قبضوں کے معاملے پر سرجانی پولیس کی نفری کی عدم دستیابی پر مسماری آپریشن نہ کیا سکا سرجانی میں جعلی گوٹھ آباد اور ہاوسنگ منصوبوں کے نام پر قبضہ مافیا سرگرم ہے تاہم کے ڈی اے نے تین روزہ مسماری آپریشن کیلئے سیکرٹری داخلہ، پولیس اور رینجرز کو خطوط ارسال کیئے تھے تاہم جمعرات 29 دسمبر کے روز جب صبح نو بجے کے ڈی اے محکمہ انسداد وتجاوزات کا عملہ سرجانی پولیس کی نفری کیلئے پہنچا تو ایس ایچ او سرجانی یسین گجر نے نفری دینے کے بجائے کے ڈی اے عملے کو باہر کھڑا کر دیا اس حوالے سے جب نمائندہ قومی اخبار نے یسین گجر سے انکے موبائل پر رابطہ کیاتو انکا کہنا تھا کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس نہیں کہہ کر لائن کاٹ دی اوردوبارہ فون اٹینڈ نہیں کیا ـ