کراچی(نمائندہ خصوصی) ممتاز ماہر معاشیات شبرزیدی نے کہا ہے ایک سال پہلے کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، آج ہر شخص کہہ رہا ہے جب کہ اس وقت میری بات پر کسی نے توجہ نہیں دی تھی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے واضح طور پر کہا کہ میری ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملک کیلئے سیاسی حکومت بہت مشکل فیصلے نہیں کر سکتی ہے۔شبر زیدی نے استفسار کیا کہ سوال یہ ہے ملک کیلئے بہت مشکل فیصلے کون کرے گا؟ کیا جس نے ووٹ لینے جانا ہے وہ مشکل فیصلے کرے گا؟معروف ماہر معاشیات نے کہا کہ پاکستان غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کیلئے یہ افورڈایبل نہیں ہے کہ وہ مشکل فیصلے کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ اگر مشکل فیصلے نہ کر سکے تو پھر وہ لاگ آئیں جو فیصلہ کر سکیں۔ شبر زیدی نے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فیصلے کرنے ہیں یا نہیں کرنے؟ اگر کرنے ہیں تو بتائیں کہ کون کرے گا؟ جو حکومت چلا رہے انہیں فیصلے کرنے دیں، اگرسیاسی لوگ فیصلہ کرتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔