کراچی(نمائندہ خصوصی) شہر قائد میں جمعرات کی صبح سے مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں کمی ہے لیکن جنوری کے دو ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی موسم تبدیلی آئی گی جس سے موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینیٹی گریڈ رہے گا، ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے ذائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں آئندہ سال جنوری کے دو ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور آج بالائی سندھ کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں چلیں گی جبکہ صوبے میں سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔