اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) روس سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر روسی وزیر توانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر پاکستان اور روس کا آن لائن اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم شریک ہوئے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویڑن کا کہنا ہے کہ روسی وفد میں وزارت توانائی کے حکام شامل تھے، اجلاس میں آئندہ ہونے والے انٹر گورنمنٹل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کمیشن کا اجلاس 19 اور 20 جنوری کو ہوگا۔