لاہور(نمائندہ خصوصی ) شدید دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن بھی بری طرح متاثر رہا جس کی وجہ سے متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی براستہ فیصل آباد اور پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 5 گھنٹے ،کراچی براستہ فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس4 گھنٹے ، کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس3 گھنٹے ،کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 3 گھنٹے ، کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 20منٹ ،کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس2 گھنٹے ، مچھ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے ، کراچی سے لاہور آنے والی فرید ایکسپریس 2 گھنٹے اورکراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی ۔ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔