اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز انہیں پی ٹی آئی کے انہیں لاڑکانہ میں قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق چیف وہب ملک عامر ڈوگر کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک نمائندہ وفد اُن سے استعفوں کے حوالے سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔ ملک عامر ڈوگڑ نے اسپیکر سے ان کے واپسی کے بارے میں دریافت کیا، اسپیکر نے انہیں 28 دسمبر کو اپنی واپسی سے آگاہ کیا۔ تاہم 27 دسمبر کو فلائٹ ملنے پر وہ رات کو اسلام آباد پہنچ گے اور آج صبح 10دس بجے پارلیمنٹ ہاوس میں دفتر میں موجود تھے۔ انہوں نے ملک عامر ڈوگر کو ٹیلیفون پر رابطہ کر کہ اپنی موجودگی سے اگاہ گیا اور بتایا کہ وہ صبح سے اپنے آفس میں پی ٹی آئی وفد کے منتظر ہیں، جس پر ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر سے بدھ کے بجائے جمعرات کو ملاقات کے لیے وقت دینے کی استدعا کی ۔ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے نمائندہ وفد کو جمعرات کے روز دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کیلئے وقت دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیں اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں استعفوں کی تصدیق کے لیے واضح طریق کار موجود ہے اور پی ٹی آئی اراکین کے استعفے آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق دیکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر میں چاہوں بھی تو آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کسی کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر سب جماعتوں کا اسپیکر ہے اور بطور کسٹوڈین آف دی ہاوس سب جماعتوں کے اراکین اُن کے نظر میں برابر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ بطور اسپیکر قومی اسمبلی کوئی بھی ایسا کام نہیں کرین گے جو آئین اور قانون کے منافی ہو۔اسپیکر نے مزید کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایک رکن قومی اسمبلی نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ میڈیا نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ شاہ محمود قریشی اُن کے لیے قابل احترام ہیں اگروہ اسمبلی آئیں گے تو وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے ۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی میں واپس آئیں اور اپنا آئینی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان 22 کروڑ عوام کی دانشگاہ ہے اور ملکی مسائل اس پارلیمنٹ ہی کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے ملک اور قوم کی بقاء کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہ جب معاملہ ملک کا ہو تو سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب لوگ ملکر ملک کے بقاء کے لیے کام کریں۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاوس کے سبزہ زار میں قائم آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے قربانیاں دینے والوں کی یادگار کا دورہ کیا ۔ اسپیکر نے یاد گار کی نا قص دیکھ بحال اور غیر معیاری مرمتی کے کاموں پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔ انہوں نےکپیٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کویادگار کی تین ہفتوں میں تزئین و آرائش اورمرمتی کے کام کو مکمل کر کے اس کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔