کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )
پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکن محترمہ ثناء درانی کا شہید جمہوریت دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی پیغام میں کہ کہا کہ دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کی لازوال قربانی نے انھے امر کردیا ہے انکی شہادت وفادار جیالوں کے لئے انمول سبق ہے جسکا مفہوم ہے کہ ہم پر پاکستان کی حفاظت اسکی عوام کی فلاح و بہبود و جمہوریت کی بقاء کے لئے ہر قربانی فرض ہے۔ ثناء درانی نے کہا کہ دور حاضر میں شہید رانی بینظیر بھٹو کی عظمت مشکلات و آزمائشوں میں حوصلہ و صبر ، عوام سے والہانہ محبت اخوت شفقت ہمدردی، سیاسی استقلال، وطن پرستی، جمہوریت سے لگاؤ، ظلم کے خلاف ہمت جرآت استقامت کی مثال دنیا کے کسی کونے میں کہیں نہیں ملتی۔
ثناء درانی نیے کہا کہ پاکستان کو مایوسیوں سیاسی و معاشی مشکلات سے نکالنے کا واحد حل بی بی شہید کے ویژن میں موجود ہے اگر اس ویژن پر چلنا ہے تو بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینا ہوگا۔ثناء درانی نے کہا کہ شہید رانی و دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کا مشن چئیرمن بلاول بھٹو زرداری کو چئیرمن و سابق صدر آصف علی زرداری آدی فریال تالپور آصفہ بھٹو زرداری پارٹی قائدین اور پارٹی کے تمام جیالے ہرصورت حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
ثناء درانی نے کہا کہ ہم بطور پی پی پی جیالے خوش نصیب ہیں کے بی بی شہید کے سیاسی پیروکار ہیں کیونکہ انکی کمی صرف انکے چاہنے والے ہی نہیں بلکہ انکے شدید سیاسی مخالفین میں بھی شدت کے ساتھ محسوس کی جاتی ہے انکی شہادت پاکستان کے قومی سانحات میں سے ایک ہے جسکا زخم کبھی بھی بھر نہیں سکتا۔ثناء درانی نے کیا کہ شہید بی بی نے اپنی لازوال قربانیوں سیاسی و سماجی انتھک خدمات نڈر قیادت بے خوف سیاست اور بے مثال حب الوطنی سے دنیا کے ہر کونے بلخصوص اسلامی ممالک میں پاکستان، مظلوم پاکستانی عوام خصوصاً خواتین اور پیسے ہوئے طبقات کا سر فخر سے ہمیشہ بلند رکھا آج کی پاکستانی سیاسی خواتین کی پہچان شہید جمہوریت دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کی مرہون منت ہے
ثناء درانی نے کہا کہ
پاکستان میں انرونی اور بیرونی دشمنوں خصوصاً دہشتگردوں جمہوریت مخالف قوتوں کے سامنے نڈر بی بی شہید کی دلیری شجاعت ہمت استقامت ناقابل یقین سیاسی جدوجہد فخر کا وہ علم ہے جسے پارٹی جیلاوں نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منزل تک پہنچانے کا عزمِ مصمم کررکھا ہے ہمیں پختہ یقین ہے کہ صرف پی پی پی ہی پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلاسکتی ہے کیونکہ یہ بی بی شہید کا مشن ہے اور یہ مشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ ثناء درانی نے مزید کہا ملک کے نوجوانوں خصوصاً طالبات اور خواتین بی بی شہید کی زندگی پاکستان پیپلز پارٹی کے فورم پر انکی تاریخی سیاسی و سماجی جدوجہد کا مطالعہ کریں تاکہ انھوں پتہ چلے کے بی بی شہید نے انکے سیاسی معاشی معاشرتی انسانی حقوق کی جنگ کس کس میدان میں یک تنہا مخالفین سے لڑکر بیمثال حکمتِ عملی سے جیتی ہے جسکی بدولت آج کی پاکستانی خواتین ہر میدان میں مصروف عمل ہیں۔