اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد دہشتگرد حملے کے ملزمان گرفتار کرلیے ہیں ۔ ایک انٹرویومیں وزیر د اخلہ نے کہاکہ حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا ،اسکا کوئی قصور نہیں تھا ،ٹیکسی ڈرائیور کو ملزم نے ہائیر نے کیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے ، ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے ،ہم نے چار پانچ لوگوں کو راو¿نڈ آپ کیا ہے۔