لاہور(بیورو رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز کیلئے بند رکھنے کے حکم پر محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں میں 8 جنوری تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔چھٹیوں کے بعد پنجاب میں سکول 9 جنوری سے کھلیں گے۔