لاہور( نمائندہ خصوصی )
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لاہور میں خواجہ محمد رفیق کے 50ویں یوم شہادت کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ظلم و تشدد کی داستان طویل اور دل دہلا دینے والی ہے۔