لاہور( نمائندہ خصوصی ) کیبنٹ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام اور اختیاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2023 میں کل 38 عام اور اختیاری تعطیلات ہوں گی جن میں سے 16 عام اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 فروری 2023 کو یومِ کشمیر، 23 مارچ کو یومِ پاکستان، یکم مئی کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 22 تا 24 اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیاں، 29، 30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں، 27 اور 28 جولائی کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی جبکہ 28 ستمبر کو عیدِمیلاد النبیﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔9 نومبر کو یومِ اقبال، 25 دسمبر کو یومِ قائد اعظم اور کرسمس جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2023 میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ، 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔