اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ 31 دسمبر تک طلب لی۔ وزیراعظم افس کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ اب تک کابینہ 30 اجلاس ہو چکے ہیں، اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی تفصیلی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نے ہر وفاقی وزیر کی کارکردگی رپورٹ بھی متعلقہ وزارت سے مانگ لی ہے۔ہدایت نامہ میں مزید کہاگیا ہے کہ کس وزارت نے کتنے منصوبے شروع کئے، کتنوں پر عمل درآمد ہوا، کتنے فنڈز جاری ہوئے، کتنے استعمال ہوئے، تمام تفصیل فراہم کی جائیں۔وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو درپیش معاشی مشکلات سے متعلق بھی تفصیل طلب کر لی، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کتنا عملدرآمد ہوا، وزارت منصوبہ بندی نے کتنے فنڈز جاری کیے اور اس وقت ان منصوبوں پر کتنے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، تفصیل طلب کر لی گئی، بجلی، گیس کی فراہمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جتنی کمی بیشی ہوئی اس کی تفصیل مانگی گئی ہے۔