ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر ہیلی کاپٹر میں علاقے کی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کووفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی، سی پیک کے مغربی روٹ کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈی آئی خان اور میانوالی اہم علاقے ہیں، انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کے ذریعے یہ علاقے خوش حالی سے ہمکنار ہوں گے۔