لاہور (نمائندہ خصوصی ) سینئر رہنمامسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے بھی جانتے تھے یہ اہل نہیں ہے، اب عمران خان پھراسٹیبلشمنٹ سے منتیں کررہے ہیں کہ مجھے لاو¿ اور تخت پربیٹھا دو۔ وفاقی وزیرریلوے و ہوا بازی، سینئر رہنمامسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے خواجہ رفیق شہید کے 50ویں یوم شہادت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22کروڑ کے ملک کو تماشا بنایا ہوا ہے، عمران خان پاکستان کو دیوالیہ پن کے کنارے پر چھوڑ گیا تھا ، الیکشن کے ذریعے قیادتوں کے فیصلے کیے جائیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک و قوم کا فیصلہ ہم نے کرنا تھا جو عوام کے درمیان رہتے تھے لیکن فیصلے کہیں اور ہو رہے تھے، جنہوں نے ملک کو بنایا اور سنوارا انہیں غدار بنا کر پیش کیا گیا، ہمیں چور بناکر پیش کیا گیا، کیا ملک کے لیے قربانیاں دینے والے ملک سے غداری کا سوچ بھی سکتے ہیں؟ سعد رفیق نے مزید کہا کہ بڑی خوش بختی ہے کہ ایک اتحادی حکومت بنی ہے، اب سیاست دانوں پر ذمہ داری 100فیصد پڑ گئی ہے ، اگلوں نے ثابت کردیا ہے ہم غیر سیاسی ہیں، خان صاحب جمہوریت اور سیاست کی ریڈ لائن کراس نہ کریں، خان صاحب انا اپ نے ہمارے پاس ہی ہے لیکن ا?ئیں گے اپ ٹکریں کھا کر۔ لیگی رہنما نے کہا عمران خان صاحب ا?پ کہتے ہیں کسی کی عیب جوئی نہیں کرنی چاہیے،ا?پ کو اب یاد ا?یا ہے، بیٹی کو باپ کے سامنے پکڑتے تھے،اب کہتے ہیں قمر جاوید باجوہ اکیلا ذمہ دار تھا، نوازشریف کو سازش کے تحت نااہل کیا گیا۔