لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ ) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 27 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل تھا،ملک و ملت دشمنوں نے عالمی مدبر اور قومی قائد کو عوام سے جدا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ایک پیغام میں کیا ،انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت کے یوم شہادت پر ملک کے کونے کونے سے کارکن اظہار عقیدت کریں گے ،بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا اور کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیا ،بے نظیر بھٹو شہید لوگوں کے دلوں میں زندہ اور قاتل اپنے سائے سے بھی خوفزہ ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پی بی شہید نے پاکستان کی حفاظت کی خاطر جان کی قربانی دی، انکی دلیرانہ عوامی جمہوری جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے۔