کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور ایس یو پی کے رہنماؤں کی فنکشنل لیگ ھائوس کراچی میں اہم مشاورتی ملاقات سندھ کو حقوق دلانے کے لیے مشترکہ جدوجہد اور عام انتخابات باہمی مشاورت کے ساتھ لڑنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ جی ڈی اے اور ایس یو پی کے رہنماؤں کا اعلی سطحی اجلاس جلد طلب کیا جائے گا –
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی ، اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم ، ایم پی اے نند کمار گوکلانی ، سید غضنفر علی شاھ ، سے فنکشنل لیگ ھائوس کراچی میں سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاھ ، جگدیش آھوجا ، روشن برڑو ، خواجہ نوید اور دیگر رہنماؤں نے اہم ملاقات کی اس دوران سندھ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں سندھ کے حقوق لیے مشترکہ جدوجھد پر اتفاق کیا گیا ، رہنماؤں نے سندھ کو تقسیم کرنے کے لیے بنائی گئی وفاقی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو زرداری لیگ کی جانب سے تقسیم کرنے والے کسے بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا اور یہ سب سن لیں سندھ ایک تھا ایک رہیگا ، انہوں نے کہا کہ سندھ پر مسلط کیے گئے کرپٹ حکمران جماعت سے چھٹکارا پانے کے لیے سندھ کی عوام زرداری لیگ مخالف اتحاد کا ساتھ دے رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام ابھی تک بارش اور سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اربوں روپئے کی ملکی و غیر ملکی امداد کرپٹ حکمرانوں نے ہڑپ کردی ہے اور عوام سخت سردی کی موسم میں کھلے آسمان تلے بھوکے اور بے یارو مددگار بیٹھیں ہیں رہنماؤں نے سندھ کی امن امان کی خراب صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ڈکیتیاں ، اسٹریٹ کرائیم میں نوجوان شہری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان شہید ہورہے ہیں اور شہری ڈاکوں کے ھاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں لیکن سندھ کی حکومت کو کرپشن اور عیاشیوں سے فرست نہیں ہے حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی بے زرداری لیگ سندھ کے عوام پر رحم کھاکر فوری طور پر مستفی ہوجائے