اوتھل (نمائندہ خصوصی)
کمشنر قلات کا قلات ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنے کے مشن کے تحت آج ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اتھل شہر میں انتظامیہ و پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ضلعی انتظامیہ نے خفیہ معلومات ملنے پر پولیس کے ساتھ ملکر اتھل شہر میں گٹکا ماوا بنانے والے دو کارخانے سیل کرکے بھاری مقدار میں تیار گٹکا، گٹکا بنانے والی مشینیں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کاروائی کی۔حالیہ دنوں میں کمشنر قلات کے مشن کے تحت ڈویژن بھر منشیات کے خلاف کاروائیاں جاتی ہیں، جہاں ضلع لسبیلہ میں خصوصاََ گٹکا و ماوا کے ناسور کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہیں۔ علاقے کی عوام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے سراہا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا عظم ظاہر کیا ہے۔