کراچی(نمائندہ خصوصی)
فہد ہارون وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی (SACM) برائے میڈیا افیئرز تعینات ہو گئے تفصیلات کے مطابق فہد ہارون کا شمار موجودہ عہد کی میڈیا کی صف اول کی معتبر شخصیات میں ہوتا ہے – وہ اپنے کام میں پیشہ وارانہ مہارت اور جدت کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں-فہد ہارون بہت سے بین الاقوامی اور قومی میڈیا ہاؤسز میں اپنی قائدانہ صلاحیت کے جوہر دکھا چکے ہیں- حال ہی میں وہ وزیراعظم پاکستان کےفوکل پرسن برائے انفارمیشن اینالیٹکس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ہیں۔فہد ہارون بہت سےاہم اداروں میں ماہرانہ اور مشاورتی نوعیت کی خدمات انجام دیتے رہے ہیں، جیسا کہ FPCCI میں بطور چیئرمین پریس اینڈ الیکٹرانک میڈیا کمیٹی اور بطور ممبر پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن۔
فہد بہت سے نامور اور نمایاں تعلیمی اداروں کے ایڈوائزری کمیٹیوں کے اہم رکن بھی ہیں اور ان کی خدمات کے صلے میں ان کو بہت سے نمایاں یا اعزازات اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے-
فہد محترمہ فریحہ رزاق کے صاحبزادے اور محترمہ نشاط افزا کے نواسے ہیں، دونوں خواتین پاکستان کی معروف صحافی اور نامی گرامی پارلیمنٹرین رہی ہیں