اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے باعث ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 403 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔